Thursday, May 2, 2024

کورونا کے باعث پشاور کے اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مریض رل گئے

کورونا کے باعث پشاور کے اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مریض رل گئے
April 7, 2020
پشاور (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث پشاور کے اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہونے کے باعث دیگر امراض کے مریض علاج کےلئے رلنے لگے۔ دیگر مریضوں پراسپتالوں کے دروازے بند کردیئے گئے۔ شہری کہتے ہیں دل، گردہ، جگر اور گائنی کے مریض کہاں جائیں گے؟۔ کورونا وائرس کی وباء پاکستان میں آئی تو پشاور کے سرکاری اسپتالوں نے بھی اس وباء سے نمٹنے کے لئے ایسے انتظامات کئے کہ دیگر امراض کے مریضوں پر اسپتالوں کے دروازے ہی بند کردیئے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ اسپتال اور ایچ ایم سی کی اوپی ڈیز بند ہونے کے باعث دیگر امراض کے مریض علاج معالجے کے لئے ترسنے لگے۔ گائنی کے مریض بھی اسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبورہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ دیگر امراض میں مبتلا افراد آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں وقت لگے گا اسپتالوں میں دیگر مریضوں کا علاج معالجہ بحال کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔