Wednesday, April 24, 2024

کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 34 مریض انتقال کرگئے

کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 34 مریض انتقال کرگئے
July 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 34 مریض انتقال کرگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1400 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 319 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی، ایک دن میں 48 ہزار 27 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 16985، پنجاب میں 16973، خیبرپختونخوا میں 9399، اسلام آباد میں 2225، بلوچستان میں 1121، گلگت بلتستان 634، اور آزاد جموں و کشمیر میں 690 ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 34 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے 906387 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کیسز کی مجموعی تعداد 961085 پہنچ چکی ہے۔ 212 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں ملک بھر کے اسپتالوں میں 2 ہزار 111 مریض زیر علاج ہیں۔