Friday, April 26, 2024

کورونا کے باعث ملک بھر میں 86 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے باعث ملک بھر میں 86 افراد جان کی بازی ہار گئے
August 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے باعث ملک بھر میں 86 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 884 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 884 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 75 ہزار 504 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 84 ہزار 427 ہو گئے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 48 ہزار 96 ، پنجاب میں 18 ہزار 507 ، خیبرپختونخوا میں6 ہزار 360 ، اسلام آباد میں 5 ہزار 31 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں 874 ، بلوچستان میں ایک ہزار 190 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 369 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 86 اموات سامنے آئی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 38 ، سندھ میں 20 ، خیبرپختونخوا میں 14 ، اسلام آباد میں 5  ، اے جے کے اور گلگت بلتستان میں 4 ، 4 جبکہ بلوچستان میں 1 شخص جاں بحق ہوا۔ اموات کی مجموع تعداد 24 ہزار 4 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 49 ہزار 506 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں 448 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 5 ہزار 10 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔