Wednesday, April 24, 2024

کورونا کے باعث ملک بھر میں 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا کے باعث ملک بھر میں 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے باعث ملک بھر میں 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ ایک ہزار 119 مثبت کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 947 ، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 512 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 474 ، بلوچستان میں 26 ہزار 409 ، اسلام آباد میں 82 ہزار 253 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 844 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 745 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 874 اموات ہوچکی ہیں ۔ گزشتہ روز سندھ اور پنجاب میں 19،19 اموات سامنے آئیں۔ 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز 37 ہزار 196 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 215 رہ گئی ہے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 2.46 فیصد رہی۔ اس وقت 228 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 746 مریض داخل ہیں۔