Thursday, May 9, 2024

کورونا کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

کورونا کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی
March 16, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا کے باعث معاشی سرگرمیاں مزید متاثر ہونے لگی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر کریش کر گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پہلے ہی سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 6 اعشاریہ 59 فیصد کی گراوڑ دیکھی گئی۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں یومیہ 24 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جسکی وجہ سے ٹریدنگ 45 منٹ کے لئے معطل کرنا پڑی۔ دس روز کے دوران مارکیٹ میں چوتھی بار لوئر لاک لگا۔ کاروباراختتام بھی منفی ہوا۔ 100انڈیکس 2375 پوائنٹس کمی سے 33684 پوائںٹس کی سطح پر بند ہوا۔ عالمی بازار میں سونا 60 ڈالر سستا ہو کر 1470 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 1850 روپے کمی سے 89 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ  دس گرام سونا 1587 روپے سستا ہو کر 76303 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوا جس کے بعد 158 اعشاریہ 97 سے کم ہوکر 158 اعشاریہ 40 پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہو کر 158 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔