Thursday, May 9, 2024

کورونا کے باعث مزید 54 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہو گئی

کورونا کے باعث مزید 54 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہو گئی
November 27, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تشویشناک کیسز کی تعداد 2 ہزار 112 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 881 ہو گئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 783 ، پنجاب میں 1 لاکھ 17 ہزار 160 ، کے پی کے میں 46 ہزار 281 ، بلوچستان میں 17 ہزار 8 ، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 43 ہزار 214 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ ملک بھر کے 615 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 2 ہزار 647 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔