Friday, April 26, 2024

کورونا کے باعث تفریح گاہوں کی بندش نے عید کا مزہ خراب کر دیا

کورونا کے باعث تفریح گاہوں کی بندش نے عید کا مزہ خراب کر دیا
May 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے باعث تفریح گاہوں کی بندش نے عید کا مزہ خراب کر دیا۔ عید کے دوسرے روز بڑی تعداد میں لوگوں نے اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ تفریح گاہیں بند ہونے سے شہریوں کو مایوس گھروں کو لوٹنا پڑا، مری جانے والے سیاحوں کو ٹول پلازہ سے ہی پولیس اہلکاروں نے وآپس بھیج دیا۔ کورونا وائرس کے باعث بچوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔ اس بار عید پر شہری خصوصا بچے تفریحی مقامات پر نکل کر ہلہ گلہ اور موج مستیاں کرنے سے محروم رہے۔ عید کی شام بڑی تعداد میں لوگ تفریح گاہوں میں پہنچے تو کورونا وائرس کے باعث تفریح گاہیں بند ہونے سے شہریوں کو مایوس  گھروں کو لوٹنا پڑا۔ پارک کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر کئی شہریوں نے باہر ہی پکنک منا لی۔ اسلام آباد کے علاوہ مری بھی سیاحوں کیلئے بند رہا، عید الفطر کے دوسرے روز لوگوں نے مری کا رخ کیا تو ٹریفک پولیس نے مری ٹول پلازہ سے ہی واپس بھیج دیا۔ صرف مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر جانے کی اجازت دی گئی۔