Monday, May 13, 2024

کورونا کے باعث بند لاہور کے پارک عام شہریوں کیلئے کھل گئے

کورونا کے باعث بند لاہور کے پارک عام شہریوں کیلئے کھل گئے
June 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا کے باعث بند لاہور کے پارک عام شہریوں کیلئے کھل گئے۔ ماسک اور گلوز کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر سیال کے مطابق پارکس صبح 6 بجے سے رات تک عوام کے لیئے کھلے رہیں گے۔ محکمہ صحت کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پارکس کھولے جائیں گے۔ پارکس میں آنے والے شہری ماسک پہنیں گے اور ہاتھوں میں گلوز  کا استعمال کرنا لازمی ہے۔ اس کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال کا کہنا ہے بچوں کے جھولوں اور کھیلنے کے مقامات  کو فلحال بند رکھا جائے گا ۔ پی ایچ اے کے پارکس  75 دن کے بعد عوام کے لیئے کھولے جا رہے ہیں ۔ شہری سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔ دوسری طرف لاہور میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ وارڈنز بھی متحرک ہوں گے۔ کار میں ایک سے زائد افراد سوار ہونے پر ماسک لازمی ہو گا۔ وزیر صحت کے پی تیمور سلیم جھگڑا کہتے ہیں ہمارا فوکس بھی اب ایس او پیز پر عمل کرانا ہے۔