Friday, April 26, 2024

کورونا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

کورونا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
September 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے مرحلے میں 9 ویں سے 12 ویں تک کلاسز کا آغاز ہوگیا، اسکولوں میں کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدر آمد کیا جارہا ہے، طلبہ نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کوخوش آئند قرار دے دیا۔ بچوں کی موج مستی کا طویل دورانیہ ختم ہوگیا، پڑھائی شروع ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کے باعث 9 ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا بھرپور جوش وجذبے سے اسکول پہنچے، ماسک کا استعمال کیا گیا، اسکولوں میں آمد پر طلبا کے سینیٹائزر سے ہاتھ دھلائے گئے، ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا، اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہوئی، جب کہ کلاس رومز میں بھی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا، سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے طلبا کو چھ فٹ کے فاصلے سے بٹھایا گیا۔ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر طلبا پُرجوش نظر آئے، کہتے ہیں کہ طویل چھٹیوں کے بعد اسکول آنا اچھا لگ رہا ہے، طویل چھٹیوں سے پڑھائی بری طرح متاثر ہوئی ہے، لیکن اس کی کمی دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اسکولوں کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے، بچے 2 گروپوں میں تقسیم کئے گئے ہیں، پہلا گروپ پیر، بدھ اور جمعہ کو اسکول آئے گا، دوسرے گروپ کے طلبا منگل، جمعرات اور ہفتہ کو حاضر ہوں گے۔