Sunday, May 19, 2024

کورونا کے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کیلئے ٹیلی وارڈ راؤنڈ شروع

کورونا کے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کیلئے ٹیلی وارڈ راؤنڈ شروع
June 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا کے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے علاج میں بڑی پیش رفت ، اب ملک میں آئی سی یو کے مریضوں کا علاج بیرون ممالک کے ڈاکٹرز بھی کریں گے۔

پاکستانی ڈاکٹر  سہیل چغتائی نے ٹیلی وارڈ راونڈ ایپ بنا لی ،  ہیڈ آئی سی یو اینڈ انستھیزیا پروفیسر اشرف ضیاء نے جناح اسپتال کے آئی سی یو میں ٹیلی وارڈ روانڈ شروع کر لیا ،  بیرون ممالک کے آئی سو سپیشلسٹ مریضوں کا آن لائن معائنہ کر سکیں گے۔

 انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے پیچیدہ مسائل بیرون ممالک کے ڈاکٹرز باہمی مشاورت سے حل کر سکیں گے ، ایپ کے ذریعے 24 کنسلٹنٹ بیک  وقت مریض وارڈ راونڈ کر سکیں گے۔

میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 66 ہزار 943 ہے جبکہ اب تک مہلک وائرس سے 1 ہزار 435 افراد موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں ۔
صوبہ پنجاب میں  19 ہزار 100 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ہے ۔