Friday, March 29, 2024

کورونا کے 558 کنفرم کیسز، پنجاب تمام صوبوں میں سرفہرست آگیا

کورونا کے 558 کنفرم کیسز، پنجاب تمام صوبوں میں سرفہرست آگیا
March 29, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز کے حوالے سے پنجاب تمام صوبوں میں سرفہرست آگیا۔ جہاں اب تک کورونا وائرس کے 558 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس کے اعدادو شمار پر نظر دوڑائی جائے تو صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز دیگر صوبوں سے بڑھ چکے ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک پنجاب میں کورونا وائرس کے 558 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے بڑے شہر لاہور میں 119 افراد وائرس سے متاثر ہو کر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گجرات میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک 51 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ترجمان کےمطابق گجرات میں ایک مریض سے مزید 19 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ گوجرانوالہ 10، جہلم میں کورونا وائرس کے 21 مریض ہیں۔ راولپنڈی میں 19 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ملتان شہر میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاؤالدین میں کورونا کے 4 مریض ہیں۔ وہاڑی 2، سرگودھا2، نارووال اور رحیم یار میں ایک ایک مریض ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں کورونا کے 2، اٹک اور بہاولنگر میں کورونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے۔