Wednesday, May 8, 2024

کورونا کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ سے منتقل ہونے کا شبہ ہے ، ادریس ایلبا

کورونا کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ سے منتقل ہونے کا شبہ ہے ، ادریس ایلبا
March 18, 2020

لاس اینجلس ( 92 نیوز)  دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خوف  پھیلا ہے ، کورونا  میں مبتلا معروف اداکار ادریس ایلبا نے کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے ، جبکہ ارجنٹائن میں چلی کے سیاح نوجوان نے خودکو کورونا کا مریض ظاہر کرکے ہلچل مچادی ۔

کورونا  وائرس میں مبتلا معروف ہالی ووڈ اداکار ادریس ایلبا  نے  بڑا انکشاف کیا ،  کہا کہ  گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کی شکار کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو سے ایک تقریب میں ملاقات ہوئی ،شبہ ہے  انہیں  بھی وہیں سے کورونا منتقل ہوا ہے۔

ملاقات کی تصویر میں فارومولا ون چیمپئن لوئس ہملٹن بھی صوفی ٹروڈو کیساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں،امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کیون ڈورنٹ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

مجھے کورونا ہے ،مجھ سے بچو،ارجنٹائن  میں چلی سے آئے سیاح نوجوان نے لائیو شوکے دوران   بس  اسٹاپ پرتھوک کر اور کھانس   کر خود کو کورونا کا مریض بتایا تولوگوں میں پلچل مچ گئی ،نوجوان کو حراست میں لیکر اسکے ٹیسٹ شروع کردئیے گئے۔

 کورونا کے باعث شکاگو کے ایک ایکویریم کو عوام کیلئے بند کیا گیا تو وہاں موجود دو پینگوئنز نے خالی ایکویریم میں خوب مٹر گشت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،ایکویریم کے فیس بک پیچ پر اس ویڈیو کو ایک ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔