Saturday, April 20, 2024

کورونا کیسز کے پیش نظر پنجاب کے 25 اضلاع کے تمام اسکول بند

کورونا کیسز کے پیش نظر پنجاب کے 25 اضلاع کے تمام اسکول بند
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز کے پیش نظر پنجاب کے25 اضلاع کے تمام اسکول بند کردیئے گئے۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کیا کہ تمام سرکاری اور نجی اسکول غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ بھی اسکول نہیں جاسکیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ، اسکول بند رکھنے کا فیصلہ طلبہ کی حفاظت کیلئے کیا گیا۔ کسی قیمت پر بچوں کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے، ان تمام اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ لاہور قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی، بہاولپور، بہاولنگر ان میں شامل ہیں۔