Friday, May 10, 2024

کورونا کیسز کی شرح 4.5 فیصد، 15 بڑے شہر تیزی سے لپیٹ میں آنے لگے

کورونا کیسز کی شرح 4.5 فیصد، 15 بڑے شہر تیزی سے لپیٹ میں آنے لگے
November 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر، مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد تک جا پہنچی، 15 بڑے شہروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حیدر آباد بڑھتے کیسز کی شرح میں سرفہرست آگیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق حیدر آباد 16.59 فیصد شرح کے ساتھ سرفہرست ہے، گلگت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.38، ملتان میں 15.97 فیصد، مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14.12فیصد تک جا پہنچی۔ این سی او سی کے مطابق میرپور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.11 فیصد، پشاور میں 9.69، کوئٹہ میں 8.03 فیصد، اسلام آباد میں 7.48 فیصد، کراچی میں 7.12 فیصد، لاہور میں 5.37 فیصد اور راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہے۔ ملک بھر میں 4136 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹی ٹی کیو حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے، حالیہ پابندیاں 16 بڑے شہروں میں 31 جنوری 2021 تک نافذ رہیں گی۔ ملک بھر کے اسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیے گئے ہیں، اسپتالوں میں 13 ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔ این سی اوسی نے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرنے پر صوبوں کی کارکردگی کوسراہا۔