Sunday, May 12, 2024

کورونا کیسز، کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کیسز، کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
May 17, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافے پر چار ٹاؤنز میں 16 سے 30 مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں کورونا کے 152 مریض موجود ہیں، لوگوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔

غیرضروری نقل وحمل اور ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی، کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔ حکومت مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔