Saturday, April 20, 2024

کورونا کیسز میں کمی کے بعد وباء دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا کیسز میں کمی کے بعد وباء دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
July 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا آنے والے دنوں میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ کہتے ہیں کیسز میں کمی کے بعد وباء دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے اموات میں 80 فیصد کمی ہوئی۔2 لاکھ 73 ہزار مریضوں میں 2 لاکھ 37 ہزار صحتیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے اندر مویشی منڈیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ عید پر اجتماعی قربانی کو فروغ دیں۔ عیدالاضحیٰ پر ذمے داری کے ساتھ فیصلے کرنے ہیں۔ عیدالاضحیٰ پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔