Monday, May 13, 2024

کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی

کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی
July 8, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی ، این سی او سی کےمطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے جب کہ ایک لاکھ 40ہزار 965 مریض صحت یاب ہوگئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کا کہنا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 980 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 تک پہنچ گئی  ۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 97 ہزار 626 ہیں  ۔ پنجاب میں 83 ہزار 599 ، خیبرپختونخوا میں  28 ہزار 681 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 650 ، بلوچستان میں 10 ہزار 919 ، گلگت بلتستان میں 1595 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1419 ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 83  افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4922  ہو گئی ۔

پنجاب میں  سب سے زیادہ 1929 ، سندھ میں 1614 ، خیبرپختونخوا میں 1045 ، بلوچستان میں  124 ، اسلام آباد میں  140 ، گلگت بلتستان میں  30 اور آزاد کشمیر میں 40 افراد دم توڑ گئے ۔

پاکستان میں کورونا سے اب تک 1 لاکھ 40 ہزار 965 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں  ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 104 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔