Sunday, May 12, 2024

کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، 24 گھنٹے میں 15افراد جاں بحق، 539 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کیسز میں مسلسل کمی ،  24 گھنٹے میں 15افراد جاں بحق، 539 نئے کیسز رپورٹ
August 10, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز  میں مسلسل کمی آرہی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹے میں  15افراد جاں بحق جب کہ 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے   539 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 15  افراد جاں بحق ہوئے ہیں  ۔ ملک بھر میں اب تک 6ہزار 97 اموات ہوچکی ہیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ  صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 60 ہزار 764 ہو گئی ہے ، کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 799  ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23  ہزار 849 ہو گئی، دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار 477 ، کے پی کے میں 34 ہزار 692 ، بلوچستان میں 11 ہزار 906 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 261 ،، آزاد جموں و کشمیر میں 2141 اور گلگت بلتستان میں 2334 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار495  افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 47 ہزار 584 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ، ‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے،ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔