Saturday, May 11, 2024

کورونا وائرس سے مزید 33افراد جاں بحق، 2050 نئے کیسز سامنے آگئے

کورونا وائرس سے مزید 33افراد جاں بحق، 2050  نئے کیسز سامنے آگئے
November 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز  میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 اموات ، 2050 نئے کیسز سامنے آئے  ۔ملک بھر میں 1447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ روز 29 ہزار 378 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2050 نئے کیسز  رپورٹ جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوگئے ،اموات کی  مجموعی تعداد 7 ہزار 193 ہو گئی  ، تشویشناک کیسز کی تعداد 1 ہزار 447 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 834 ہوگئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک پہنچ گئی، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 528 ، پنجاب میں 1 لاکھ 11 ہزار 47 ، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615، بلوچستان میں 16 ہزار 449 ، اسلام آباد میں 24 ہزار 444 ، آزاد جموں و کشمیر میں 5 ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 461 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 29 ہزار 378 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 79 ہزار 939 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔