Friday, April 26, 2024

کورونا کیسز زور پکڑنے لگا، مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کیسز زور پکڑنے لگا، مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے
September 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ایک دن میں 2 ہزار 167 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ روز 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 167 نئے کسیز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 26  ہزار 8 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 724 ہو چکی ہے۔

سندھ میں 4 لاکھ 50 ہزار 787، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار 790، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 388 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 242 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245، بلوچستان میں 32 ہزار 769 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 787 کیسز کی تعداد ہے۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 40 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 246 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 4.22 فیصد رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 ہزار 348 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ایک کروڑ89  لاکھ 3 ہزار 808 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھر میں 4 ہزار 840 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔