Sunday, May 12, 2024

کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور کے چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور کے چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
February 9, 2021

لاہور (92 نیوز) کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور کے چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے عائد کیئے گئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور فیز 5 کی گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا۔ فیصل ٹاون، علامہ اقبال ٹاون اور مناواں کے علاقوں میں بھی کچھ گلیاں سیل ہوں گی۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔