Monday, May 13, 2024

کورونا کیخلاف پاکستان نے بروقت اور درست اقدامات کئے ،این سی او سی

کورونا کیخلاف پاکستان نے بروقت اور درست اقدامات کئے ،این سی او سی
July 8, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف پاکستان نے بروقت اور درست اقدامات کیے۔ معیشت کی بحالی، روزگار ،،نوجوانوں اور انڈسٹری کےلیے مربوط حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی کی۔

کورونا کے خلاف پاکستان کی کوششیں بروقت اور درست اقدامات کے ساتھ بہترین طبی  سہولیات نے  دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار بلند کیا۔ حکومت نے تمام وسائل کو چینلائز کیا اور لاک ڈاؤن کے باوجود ان کی دستیابی کو یقینی بنایا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق نسٹ میں ٹیسٹنگ کٹس،ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن اور اسٹریٹجک پلان ڈویژن کے تحت انفرادی حفاظتی سامان کی تیار ی کا آغاز ہوا ، وزارت صحت نے کوویڈ 19سے بچاؤ کےلیے ایس اوپیز جاری کیے ، 20لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ بھی دی گئی۔

آئی ایم ایف بھی کورونا کےخلاف پاکستان کے اقدامات کامعترف ہو گیا ، عالمی اقتصادی جائزےکےمطابق  کےمطابق پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جس جوممکنہ لاک ڈاؤن  ٹرن کومنفی0.4 سے واپس 1.1پر لے آیا۔

عوامی مشکلات کااحساس کرتے ہوئے ایک کروڑ 25لاکھ سے زائد لوگوں کو بھوک سے بچانے کےلیے احساس ہنگامی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں 151.9ارب سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی۔

بجلی بلوں پر 12سو ارب کا ریلیف دیا ، 65ممالک میں محصور ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ۔

مزدور احساس پروگرام کے ذریعے 60لاکھ لوگوں کو 12ہزار روپے فی کس دیئے گئے ، چھوٹا کاروبار کے تحت صارفین کی تین ماہ کی بلوں کی پیشگی ادائیگی کی گئی ۔ آکسیجن سلنڈر  کی درآمد پر تین ماہ تک ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹی سےاستثنیٰ دیا گیا۔

طبی ماہرین،یاران وطن ایپ اور کورونا سے نمٹنے کےلیے دنیا بھرمیں موجود پاکستانی ماہرین کی مہارت سے فائدہ بھی اٹھایا گیا ۔