Thursday, March 28, 2024

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر موجود 92 نیوز کے رپورٹر فخر الدین سید شہید

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر موجود 92 نیوز  کے رپورٹر فخر الدین سید شہید
May 28, 2020

پشاور ( 92 نیوز) 92 نیوز کے سینئر رپورٹر فخر الدین سید کرونا کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے،وہ خیبر پختونخوا کے پہلے صحافی ہیں  جو اس وباء سے جان کی بازی ہار گئے،فخر الدین سید 92 نیوز کے معماروں  میں شامل تھے،ہر عید پر وہ رضا کارانہ طور پر رپورٹنگ کی ڈیوٹی سر انجام  دیتے رہے۔92نیوز انتظامیہ اور پوری ٹیم فخرالدین سید کی شہادت پرغمزدہ اور افسردہ ہے۔92 نیوز انتظامیہ اور ٹیم دکھ کی اس گھڑی میں فخرالدین سید کے  لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

فخر الدین سید نے 92 نیوز  سے وابستگی کے دوران کئی اسٹوریز بریک کیں ،  حال ہی میں کورونا سے متعلق اہم سٹوری بریک کی ، کرائم رپورٹنگ ہو یا دہشتگردی کی کارروائیاں سب کو فخر الدین سید نے بہترین انداز میں کور کیا۔

فخر الدین سید کا شمار صوبے کے سینئر صحافیوں میں ہوتا تھا،پشاور پریس کلب ،خیبر یونین آف جرنلسٹ اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے کئی عہدوں پر فائز رہے ، وہ  انتہائی ملنسار،شفیق طبع ،خوش اخلاق اور سب سے محبت کرنے والے تھے۔ انہیں گزشتہ دنوں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے علاج کے لئے داخل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

انہوں نے سوگوران میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

92نیوز انتظامیہ اور پوری ٹیم فخرالدین سید کی شہادت پرغمزدہ اور افسردہ ہے۔ 92 نیوز انتظامیہ اور ٹیم دکھ کی اس گھڑی میں فخرالدین سید کے  لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

 فخر الدین سید فرض شناس اور ادارے کے محنتی  کارکن تھے ،92 نیوز انتظامیہ شہید فخرالدین سید کی خدمات کو  ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،  92نیوز انتظامیہ اور ٹیم  دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید فخرالدین سید کے درجات بلند فرمائے آمین۔