Wednesday, April 24, 2024

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مزید 7مسیحا وائرس کی لپیٹ میں آگئے

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مزید 7مسیحا وائرس کی لپیٹ میں آگئے
April 28, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مزید7مسیحا  وائرس کی لپیٹ میں آگئے ،  فاطمہ اینڈ جنرل اسپتال کوئٹہ کےایم ایس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مزید 7مسیحا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ، ایم ایس فاطمہ اینڈ جنرل اسپتال کوئٹہ  کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ،ایم ایس پبی اسپتال سمیت نوشہرہ میں طبی عملہ کے تین ارکان کورونا سے متاثرہوئے ۔

ادھر  ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ایک اور ڈاکٹر  میں وائرس کی تشخیص ہو گئی  جس کے بعد اسپتال کے  متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔ سول اسپتال کراچی کے کینسر وارڈ کے انچارج  کورونا میں مبتلا ہو گئے ، چلڈرن اسپتال کے ایک اور ملازم کاٹیسٹ مثبت آگیا۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دشت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں ،  ایف بی آر، اے این ایف، محکمہ صحت، ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں ۔