Friday, March 29, 2024

کورونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ صف اول کے سپاہی ہیں، فردوس عاشق

کورونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ صف اول کے سپاہی ہیں، فردوس عاشق
April 4, 2020
لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ کورونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ صف اول کے سپاہی ہیں، وباء کیخلاف جنگ اجتماعی کوششوں اور جذبے سے جیتیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ برسرپیکار تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، معیشت پر اثرات سے نبرد آزما ہو نے کیلئے بھی پالیسی کی ضرورت ہے۔ معا ون خصوصی اطلاعات نے کہا پا کستان جیسے ترقی پذیر ملک کو بھی چیلنجز درپیش ہیں، ڈاکٹروں اور طبی عملے اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے، قوم ایک مٹھی بن کر کورو نا کو شکست دے گی۔