Thursday, April 25, 2024

کورونا کیخلاف جنگ میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے، فردوس عاشق

کورونا کیخلاف جنگ میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے، فردوس عاشق
April 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ کورونا کے خلاف جنگ اور قومی کاوشوں کو تقویت دینے میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1251722969774264321?s=20 فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ خوش آئند ہے، کورونا وبا سے احتیاط ہی سب سے مؤثر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے منبر و محراب سے آنے والی آواز کا عوام خصوصی احترام کرتے  ہیں۔ علماء کرام عوام کو احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔ وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ضابطہ کی پابندی اور نظم و ضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔ معاون خصوصی کامزید کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کر عبادات فرمائیں، ماہ صیام کی رحمتوں سے ہر گھر منور ہوگا۔ رہنماء اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہر مسلمان گھر میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹے گا۔