Tuesday, April 23, 2024

کورونا کیخلاف جنگ میں صف اول کے سپاہی پولیس اہلکار بھی لپیٹ میں آنے لگے

کورونا کیخلاف جنگ میں صف اول کے سپاہی پولیس اہلکار بھی لپیٹ میں آنے لگے
May 11, 2020
قصور /حافظ آباد / چونیاں (92 نیوز) کورونا کیخلاف سڑکوں پر امدادی مراکزاور قرنطینہ مراکز کے باہر جنگ میں صف اول کے سپاہی پولیس اہلکار خود بھی موذی وائرس کی زد میں آنے لگے، قصورمیں سات اور حافظ آباد میں دومزید پولیس اہلکار کوروناوائرس کاشکارہوگئے،چونیاں میں بیالیس افراد نے وائرس کو شکست دے دی۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں صف اول کے سپاہی پولیس اہلکار خود بھی کوروناوائرس کا شکارہونے لگے، قصورمیں فرائض کی ادائیگی کے دوران سات پولیس افسران و اہلکارروں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ تھانہ صدر پھولنگر میں تعینات انسپکٹر محمد اشرف اور ایلیٹ کے جوان عدنان طفیل کے کورونا وائرس مثبت آنے پرقرنطینہ سنٹرمنتقل کردیئے گئے، احساس کفالت پروگرام اور قرنطینہ سنٹرڈیوٹی انجام دینے والے پتوکی سرکل میں تعینات پانچ پولیس افسر اور اہلکاروں اور ایک سویپر میں وائرس مثبت آیا۔ اس دوران حافظ آباد میں بھی دو مزید پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ اے ایس آئی اکبر اور کانسٹیبل جاوید میں کورونا مثبت آیا،ترجمان پولیس کےمطابق اب تک حافظ آبادپولیس کےچھ اہلکارکورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب چونیاں میں کورونا کے 42 متاثرین صحت یاب ہوگئے، نواحی علاقہ آلہ آباد میں اکیس روز قبل 45 افراد میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا جن میں سے بیالیس کا نیگیٹوآگیا۔ صحت یاب ہونے والوں میں انیس بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، کورونا کو شکست دینے متاثرہ افراد نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوب جشن منایا اورضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔