Wednesday, May 8, 2024

کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کی شاندار کارکردگی پر عوام کا اظہار اطمینان

کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کی شاندار کارکردگی پر عوام کا اظہار اطمینان
August 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کی شاندار کارکردگی پر عوام بھی مطمئن نظر آئی، پلس کنسلٹنٹ اور انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینئن کے سروے میں عوام صوبوں سے نالاں، بے روز گاری کو اہم ترین مسئلہ قرار دے دیا۔ کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کی بہترین حکمت عملی، مہلک وباء کا پھیلاؤ روکنےمیں اہم ثابت ہوئی، عوام بھی حکومتی اقدامات کے معترف نظر آئے، پلس کنسلٹنٹ اور انسٹیٹیوٹ فور پبلک اوپینئن نے سروے رپورٹ جاری کردی۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 47 فیصد افراد نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، 37 فیصد غیرمطمئن جبکہ 13 فیصد نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن کے سروے میں مطمئن افراد کی شرح زیادہ نظر آئی، 51 فیصد عوام نے کارکردگی کو اچھا قرار دیا، 42 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا، 7 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ 63 فیصد شہریوں کی رائے میں بلوچستان حکومت نے کورونا کے خلاف بہترین اقدامات کیے، پنجاب سے 54 فیصد جبکہ سندھ حکومت کی کار کردگی سے 51 فیصد عوام مطمئن نظرآئے، خیبرپختونخوا میں عوامی پسندیدگی کی شرح 42 فیصد رہی۔ 28 فیصد عوام کی رائے میں کورونا کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات تحریک انصاف نے کیے، 16 فیصد عوام نے جماعت اسلامی جبکہ 10 فیصد افراد نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اقدامات کو بہترین قرار دیا، 44 فیصد عوام کی نظر میں نجی اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے سب سے زیادہ کام کیا۔