Friday, April 19, 2024

کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ، مزید 95 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ، مزید 95 افراد انتقال کر گئے
August 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے۔ کورونا وائرس سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کورونا کے 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 4 لاکھ 27 ہزار 37 ، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار578 ، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 59 ہزار 483 ، اسلام آباد میں 97 ہزار 956 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 795 ، بلوچستان میں 32 ہزار 14 اور آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز کی تعداد ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 95 افراد دم توڑ گئے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 40، خیبرپختونخوا میں 25 ، سندھ میں 24 ، اسلام آباد میں 4 ، اے جے کے اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ملک بھر میں اموات کی  مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہو چکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار 844 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 26 ہزار 82 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 62 ہزار 496 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 285 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 491 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 6 ہزار 68 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔