Sunday, May 12, 2024

کورونا کی چوتھی لہر نے اب ڈیلٹا کی شکل اختیار کرلی، ڈاکٹرعطا الرحمٰن

کورونا کی چوتھی لہر نے اب ڈیلٹا کی شکل اختیار کرلی، ڈاکٹرعطا الرحمٰن
July 24, 2021

لاہور (92 نیوز) سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹرعطا الرحمٰن کا کہنا ہے، کورونا کی چوتھی لہر نے اب ڈیلٹا کی شکل اختیار کرلی ہے۔

ڈاکٹرعطا الرحمٰن کا نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، اگر ڈیلٹا وائرس بےقابو ہوگیا تو ہوسکتا ہے مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جانا پڑے۔

اُنہوں نے کہا، سندھ میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان کو ڈیلٹاکی بھرپور تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

سربراہ کورونا ٹاسک فورس کا مزید کہنا تھا، ویکسین لگنے کے بعد کورونا کے حملے کی شدت کم ہو جاتی ہے۔