Saturday, April 20, 2024

کورونا کی پہلی لہر میں اللہ نے کرم کیا،دوسری میں کیسز بڑھ رہے ہیں ،وزیر اعظم

کورونا کی پہلی لہر میں اللہ نے کرم کیا،دوسری میں کیسز بڑھ رہے ہیں ،وزیر اعظم
December 9, 2020

سیالکوٹ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں اللہ نے پاکستان پر کرم کیا، دوسری لہر میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط نہ کی تو سردیاں بہت مشکل میں گزریں گی اپوزیشن پہلے کہہ رہی تھی لاک ڈاؤن کریں، افسوس ہے  تنقید کرنے والے آج جلسے کررہے ہیں، کوشش ہے کہ احساس محرومی کاشکار علاقوں کو اوپر اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ملکی ایکسپورٹ کا حب بننے جارہا ہے،70کی دہائی میں تاجر مخالف پالیسیاں اپنائی گئیں،پاکستان میں ترقی کیلئے چائنا ماڈل اپنانا چاہتے ہیں،ایکسپورٹ بڑھیں گی تو سب کا فائدہ ہوگا، اقتدار میں آئے تو پیسہ نہیں تھا، ڈیفالٹ کررہے تھے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے سے روپے پر پریشر پڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پہلے کی طرح احتیاط کرنے سے لوگوں اور صنعت کو بچاسکتے ہیں،ماسک کے استعمال سے کورونا سے بچاجاسکتا ہے،انشااللہ لوکل گورنمنٹ  کے حوالے سے سٹی گورنمنٹ سسٹم لے کر آرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایئر سیال کاافتتاح بھی کردیا۔