Saturday, May 18, 2024

کورونا کی پانچویں لہر کا خطرہ برقرار ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا کی پانچویں لہر کا خطرہ برقرار ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
January 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر کا خطرہ برقرار ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے 92 نیوز کے پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، لوگوں نے تنگ آ کر مساک پہننا چھوڑ دیا ہے، عوام کو چاہیے کہ احتیاط کریں اور فوری طور پر ویکسین لگوائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کوشش ہے پابندیاں ںہ لگائیں، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایسے اقدامات اُٹھائیں جو قابل قبول ہوں۔ اگر ہیلتھ سسٹم پر پریشر بڑھا تو پابندیوں کی طرف جانا پڑے گا۔ بہت سے ممالک میں ہیلتھ کیئر سسٹم پر پریشر آیا، اومیکرون کا پورا اثر نظر آنے تک کچھ بھی کہنا غیر ذمہ داری ہوگی۔ فی الحال ہمیں خود کو بچانے کیلئے احتیاط برتنا ہوگی۔

شادیوں کا سیزن ہے، ہجوم میں جاتے ہوئے تھوڑی احتیاط برت لیں۔ ویکسی نیشن سے متعلق اہداف حاصل کرلیے۔ اب بھی بڑی آبادی نے ویکسین کی پہلی ڈوز نہیں لگوائی۔ 7 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔