Friday, April 26, 2024

کورونا کی ویکسین تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ، فواد چودھری

کورونا کی ویکسین تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ، فواد چودھری
March 24, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے  کہا کہ    ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراہی میں  کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی کورونا ویکسین اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر  ریسرچ کرے گی ، کمیٹی عالمی سطح پر ریسرچ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی ، اس کے علاوہ سائنس فاؤنڈیشن  ڈیٹا ریسرچ شروع کر رہی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  کئی اہم سوالات کے جواب چاہئیں ۔