Friday, March 29, 2024

کورونا کی وباء جلد پیچھا چھوڑنے والی نہیں ، گورنر پنجاب

کورونا کی وباء جلد پیچھا چھوڑنے والی نہیں ، گورنر پنجاب
April 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ  کورونا کی وباء جلد پیچھا چھوڑنے والی نہیں، کورونا کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے، کل سے ٹیلی راشن ہیلپ لائن بھی قائم کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کورونا کی وباء سے متعلق کہا کہ یہ جلد پیچھا چھوڑنے والی نہیں ،  ریسرچ کے نتائج اور سفارشات پر پنجاب اور وفاقی حکومت عملدرآمد کروائے گی، ٹیلی میڈیسن کو دو ہفتے میں کامیاب ہوتے دیکھا، ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے پاکستان دنیا میں رول ماڈل ہے۔

چودھری سرور نے بتایا کہ اب تک 7 ہزار ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن سنٹرز پر رضاکارانہ رجسٹر ہو چکے ہیں، میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز مبارک باد کے مستحق ہیں ، ڈاکٹروں اور میڈیا کی سپورٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے، کل سے ٹیلی راشن ہیلپ لائن بھی قائم کر رہے ہیں،  مجھے امید ہے کہ دینے والوں کی تعداد لینے والوں سے زیادہ ہو گی۔