Friday, April 19, 2024

کورونا کی نئی قسم زیادہ خطرناک، ایس او پیز بدلنا ہونگے، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

کورونا کی نئی قسم زیادہ خطرناک، ایس او پیز بدلنا ہونگے، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن
December 24, 2020

لاہور (92 نیوز) سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے بھی زیادہ خطرناک قرار دی گئی ہے۔ ایس او پیز بدلنا ہونگے، سماجی فاصلہ دس سے بارہ فٹ رکھنا پڑے گا۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹرعطاالرحمٰن کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم ہمیں بھی متاثر کرسکتی ہے۔ برطانیہ سے ملتی جلتی جنیٹکس ہمیں بھی ملی ہیں۔ پہلے وائرس کے مقابلے میں تبدیلیاں آئی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بہت بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے، فلائٹس میں سماجی فاصلہ لازمی کیا جائے، ملک میں دفعہ 144 لگا دینی چاہئے، جلسے جلوس کوئی نہ کرسکے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انفرااسٹرکچر کو بڑھایا جائے، رینڈم ٹیسٹنگ کی جائے، ماسک کی سختی کرنی پڑے گی۔ وائرس کی یہ قسم زیادہ خطرناک ہے، دنیا بدل گئی، اب صرف بموں سے جنگیں نہیں ہوتیں، اس طرح بھی ہوتی ہیں۔

ووٹوں کی خریدوفروخت کرنیوالے اوپن بیلٹ سے سینٹ الیکشن کے حق میں نہیں، فیصل جاوید

ادھر دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی خریدوفروخت کرنے والے اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کے حق میں نہیں۔ اپوزیشن مان جاتی تو بہت پہلے قانون سازی ہوجاتی۔ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا من وعن تسلیم کیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی عجیب منطق ہے، کہتے ہیں 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، مگر کسی فورم سے رجوع نہیں کیا، ہم سینٹ الیکشن میں دھاندلی روکنے کےلیے اوپن بیلٹ کی جانب لے کر جا رہے ہیں تو بھی اپوزیشن کو اعتراض ہے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ کئی دفعہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے، ہم نے کہا کہ سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہونے چاہئے۔ اپوزیشن مان جاتی تو بہت پہلے ایسا ہوجاتا، اب ہمیں اس طریقے سے کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر وزیرسائنس فواد چودھری کا کہنا ہے حکومت کی کوشش ہے کم قیمت پر بہترین کورونا ویکسین جلد از جلد مہیا ہو۔