Saturday, April 20, 2024

کورونا کی نئی قسم اومی کرون پاکستان میں بھی آسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی نئی قسم اومی کرون پاکستان میں بھی آسکتی ہے، اسد عمر
November 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کہتے ہیں کورونا کی نئی قسم اومی کرون پاکستان میں بھی آسکتی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا کا نیا ویرینٹ بہت خطرناک ہے، ویکسین کے عمل کو تیز کرنا ہوگا۔ بوسٹر شارٹ کا پروگرام بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا کی ویکسین لگ چکی ہے، این سی او سی اپنے فیصلے آنیوالے کل کو دیکھ کر کرتی ہے۔ ہائی رسک ایریاز میں بھی ٹیسٹنگ کو تیز کرینگے۔

اسد عمر مزید بولے کہ چند ممالک پر سفر پابندیاں لگا دی ہیں، نئے ویرینٹ کی وجہ سے مزید کچھ اقداما ت اُٹھانے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ادھر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا، ممکن ہے اومی کرون زیادہ خطرہ بن جائے، سائنسی بنیادوں پر جائزہ لے رہے ہیں، ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بہت سے یورپی ممالک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، ویکسین نہ لگوانے حضرات میں بیماری پھیل رہی ہے۔ مزید کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے۔