Friday, April 26, 2024

کورونا کی نئی اقسام سے شرح اموات 35 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، برطانوی سائنسدان

کورونا کی نئی اقسام سے شرح اموات 35 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، برطانوی سائنسدان
August 1, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی حکومت کے اہم سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی اقسام سے شرح اموات 35 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

برطانوی ادارے سائنٹیفک ایڈوائزری گروپ فار ایمرجنسیزکے مطابق حقیقت پسندانہ امکان ہے کہ مستقبل میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی اقسام ایم ای آر ایس جتنی مہلک ہو سکتی ہیں اور ہر تین میں سے ایک شخص کو ہلاک کرسکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ سے اس کے نئی مہلک شکل اختیار کرنے کا امکان بڑھ رہا ہے۔

ایڈوائزری باڈی نے خبردار کیا ہے مستقبل میں سامنے آنے والی نئی شکلیں اگر بیٹا قسم سے پیدا ہونے کے بعد الفا اور ڈیلٹا اقسام سے مل گئیں تو وہ ویکسین کے مقابل مزاحمت پیدا کرسکتی ہیں۔