Sunday, May 12, 2024

کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے ، عثمان بزدار

کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے  زیادہ خطرناک ہے ، عثمان بزدار
March 31, 2021

لاہور ( 92 نیوز) کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، کورونا مریضو ں کے مثبت کیسز کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے،ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہو رہا ہے، پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  حکومتی ہدایات پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، اپنے اور اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے ماسک لازمی پہنیں، ماسک  کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھتا ہے، بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  کورونا پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔