Sunday, May 12, 2024

کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ، جمعے سے نئی پابندیوں کا آغاز ہو گا ، اسد عمر

کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ، جمعے سے نئی پابندیوں کا آغاز ہو گا ، اسد عمر
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے انتباہ کیا کہ کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ جمعے سے نئی پابندیوں کا آغاز ہو گا۔

اسد عمر کا کہنا ہے بڑے شہر بند کرنا پڑ سکتے ہیں۔ قوم ایس او پیز پر عمل اور انتظامیہ کارروائی نہیں کر رہی۔ کراچی اور حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح دگنی ہو چکی ہے۔

ادھر کراچی ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا۔ گلبرگ ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں پانچ مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔