Thursday, March 28, 2024

کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ ہے ، کیسز بڑھ رہے ہیں ، وزیراعظم

کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ ہے ، کیسز بڑھ رہے ہیں ، وزیراعظم
October 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ ہے۔ کیسز بتدریج بڑھ رہے ہیں۔ اسموگ والے علاقوں میں وائرس پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایوان اقبال لاہور میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب میں کہا پاکستان کورونا کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔ جون کے درمیان اسپتالوں میں بہت پریشر تھا، ہمارے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز نے مشکل وقت کا جس طرح مقابلہ کیا مجھے بہت فخر محسوس ہوا۔ ہمیں اب خدشہ ہے کہ کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ ملک میں بتدریج کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ مجھے خدشہ ان علاقوں کا جہاں سموگ زیادہ ہے۔ لاہور میں ان دنوں ویسے ہی اسموگ زیادہ ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کراچی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پشاور میں بھی زیادہ خطرہ ہے۔ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ دو مہینے بہت احتیاط کے ساتھ گزاریں۔