Thursday, March 28, 2024

کورونا کی دوسری لہر، کئی ممالک کے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کی دوسری لہر، کئی ممالک کے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ
October 10, 2020
میڈرڈ (92 نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر، دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، اسپین کی حکومت نے میڈرڈ میں 15 دنوں کیلئے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر غیرضروری آمدورفت، میڈرڈ اور نزدیکی قصبوں میں آنا جانا روک دیا گیا۔ عبادت گاہوں، جمز اور شاپنگ سنٹرز پر تعداد کم رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ ادھر کینیڈین حکومت نے کورونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وباء کے سبب شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی، کیوبیک صوبے میں وباء کے گڑھ والے علاقوں میں سماجی اجتماعات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اٹلی اورروس میں بھی برطانیہ، فرانس اور اسپین کی طرح کورونا وائرس کی دوسری لہر، اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 372 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ وزارت صحت کے مطابق وسط اپریل کے بعد اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ روس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے۔ روس میں ایک دن میں 12 ہزار 126 کیس سامنے آئے جو مئی کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔