Friday, May 17, 2024

کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی ، مزید 39 افراد جاں بحق

کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی ، مزید 39 افراد جاں بحق
December 3, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 499 نئے کیسز  رپورٹ جبکہ 39 افراد جاں بحق ہوگئے ،اموات کی  کل تعداد 8 ہزار 205 ہو گئی،ترجمان کا کہنا ہے کہ  2 ہزار 469  مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے،اس وقت 3 لاکھ 46 ہزار 951  مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 625 ، پنجاب میں 1 لاکھ 21 ہزار 83 ، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 919  ، بلوچستان میں 17 ہزار 268  ، اسلام آباد میں 31 ہزار 165 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 67 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 42 ہزار 904 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 27 ہزار 539 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، ملک بھر کے 615 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 3 ہزار 5 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کورونا سے متاثر ہونےکے بعد  گھر میں قرنطینہ ہو گئے جبکہ  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا سے صحتیاب ہو گئے ۔

ادھر پنجاب اور پشاور میں ہوٹل، کیفے، ریسٹورنٹ کے اندر کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔