Thursday, May 9, 2024

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی مزید 67 افراد جاں بحق

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی  مزید 67 افراد جاں بحق
December 1, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دورانایک  دن میں ریکارڈ 67 اموات سامنے آ گئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک  لاکھ 74 ہزار 350 ہوگئی، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578 ،خیبرپختونخوا میں 47 ہزار 370 ،اسلام آباد میں 30 ہزار 406 ، بلوچستان میں 17 ہزار 187 ہیں۔