Sunday, September 8, 2024

کورونا کی دوسری لہر اور دوسرا سال دونوں ہی زیادہ خطرناک ہے ، ڈبلیو ایچ او

کورونا کی دوسری لہر اور دوسرا سال دونوں ہی زیادہ خطرناک ہے ، ڈبلیو ایچ او
January 14, 2021

نیو یارک (92 نیوز) ڈبلیو ایچ او نے عالمی برادری کو الٹی مٹیم دے دیا، کورونا کی دوسری لہر اور دوسرا سال دونوں ہی زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس کا دوسرا سال پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے، کورونا وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین ووہان پہنچ گئے ، کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 19 لاکھ 86 ہزار898 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہرنے امریکا اور یورپ میں تباہی مچائی ، یہ پہلے سال کی نسبت زیادہ خطرناک اور چیلنجنگ ثابت ہوگی۔۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی آفسر مائیک رین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کو روکنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ڈاکٹر مائیک رین کے مطابق لوگ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہے، جس کی وجہ سے کورونا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے، اسی وجہ سے یورپ نے ایک بار پھر سخت ترین پابندیوں کا طلاق کردیا ہے۔

ادھر کورونا وائرس کی تحقیقات کیلئے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین ووہان پہنچ گئے ، 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر وائرس کی ابتداء سے متعلق تحقیق کرے گی ۔