Thursday, May 2, 2024

کورونا کی دوسری لہر، اسلام آباد کے 128 سکول ، یونیورسٹیز کی کلاسز کو بند کیا جا چکا ہے

کورونا کی دوسری لہر، اسلام آباد کے 128 سکول ، یونیورسٹیز کی کلاسز کو بند کیا جا چکا ہے
October 29, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) کورونا کی دوسری لہرآچکی ہے۔ وبا کی شدت کے اثرات تعلیمی اداروں پربھی پڑنے لگے۔ اب تک اسلام آباد میں 128 اسکول۔ یونیورسٹیز کی کلاسز اور مختلف شعبوں کوبند کیا جاچکا ہے۔

عالمی وبا کا ایک بار پھر زور بڑھنے لگا، کورونا ایس او پیز کمزور پڑنے لگے ، اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھے تو تعلیمی ادارے بھی زد میں آنے لگے، اب تک 128 اسکولوں ، یونیورسٹیز کی کلاسزاورڈیپارٹمنٹس کو سیل کیا جاچکا ہے ،اسکولوں میں سیپمپلنگ کے دوران 350 مثبت کیسز سامنے آئے۔

ڈائریکٹراسکولز کا کہنا ہے کہ 424 سرکاری اسکولوں میں سے 21 کو بند کردیا ،48 بچوں  ،35 اساتذہ اور انتظامی عملے کے کیسز مثبت آئے ،تعلیمی اداروں میں نمبرنگ کے تحت چیکنگ کی جارہی ہے ،7 نمبر سے نیچے ہونے پر پرنسپل کو او ایس ڈی کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں کورونا کی دوسری لہر3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز نکلنے پرفہرستیں ضلعی انتظامیہ اور قومی ادارہ صحت کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے۔