Friday, April 19, 2024

کورونا کی دوا ری میڈیسویر کی چند ہفتوں میں پاکستان میں تیاری شروع ہوجائیگی

کورونا کی دوا ری میڈیسویر کی چند ہفتوں میں پاکستان میں تیاری شروع ہوجائیگی
May 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے مریضوں کیلئے اچھی خبر ہے، امریکی کمپنی کا دوا بنانے کا دعویٰ۔ ری میڈیسویر کی چند ہفتوں میں پاکستان میں تیاری شروع ہوجائے گی۔ ایک دوا ساز کمپنی کو لائسنس بھی جاری کردیا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مشیر تجارت رزاق دائود اور کمپنی کے سی ای او عثمان خالد کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ابھی ویکسین ہے نہ کوئی مستند علاج ہے۔ جو دوا امریکی کمپنی نے تیار کی اسکےاستعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ مشیر تجارت رزاق داود نے کہا کہ پاکستان یہ دوا  127ممالک کو برآمد بھی کرسکے گا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفسر عثمان خالد نے بتایا کہ امریکی کمپنی کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔ خام مال کی دستیابی کے بعد دوا تیار کی جائے گی۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ کورونا وباء کیخلاف صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل کا تحفظ ناگزیر ہے۔ ہیلتھ ورکرز کیلئے پہلا ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔