Friday, May 17, 2024

کورونا کی خطرناک صورتحال، ملک کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز بھرنے لگے

کورونا کی خطرناک صورتحال، ملک کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز بھرنے لگے
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی۔ ملک کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز بھرنے لگے۔ وینٹی لیٹرز پر بھی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ گئی۔

کورونا کی تیسری لہر، پاکستان کے ہیلتھ سسٹم پر دباو بڑھنے لگا، اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز بھرگئے۔ کورونا متاثرین کی بڑی تعداد وینٹی لیٹرز پر پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں وینٹی لیٹر پر موجود 40 کورونا متاثرین دم توڑ گئے۔

فیصل آباد میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 31 فیصد سے تجاوز کرگئی
الائیڈ اسپتال کے تمام 270 اور ڈی ایچ کیو میں 114ہائی آکسیجن فلو بیڈز بھرگئے۔ دونوں اسپتالوں کے 36 میں سے 12 وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

گوجرانوالا میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں پچیاسی فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض مصنوعی سانسیں لے رہے ہیں جبکہ 88 فیصد وینٹی لیٹرز بھی کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ وزیر صحت یاسمین راشد کہتی ہیں کہ پنجاب میں دو ہفتے میں مزید دو سو وینٹی لیٹرز لگائے گئے۔

اُدھر خیبرپختونخوا میں عوام کی لاپرواہی نے وائرس کا پھیلاو تیز کردیا
جس کے باعث پشاور کے اسی فیصد۔ صوابی کے پچہتر اور سوات کے ارسٹھ فیصد آکسیجن بیڈز کورونا متاثرین سے بھر چکے ہیں۔

مردان کے ساٹھ فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔