Thursday, April 25, 2024

کورونا کی جلد تشخیص کیلئے ملک بھر میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کرنیکا فیصلہ

کورونا کی جلد تشخیص کیلئے ملک بھر میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کرنیکا فیصلہ
December 1, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس میں قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی بریفنگ دی۔ بتایا کہ پہلے مرحلے میں سرکاری اسپتالوں اور لیبارٹریز میں انٹیجن ٹیسٹنگ ہوگی، دوسرے مرحلے  میں نامزدکردہ نجی لیبارٹریوں کو ٹیسٹنگ کی اجازت ہوگی۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت نے بریفنگ دی کہ ڈبلیو ایچ او کی سفارشات پر مبنی کورونا وائرس کے حوالے سے قومی پالیسی تیار کی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت ملک بھر میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اِس طریقہ کار کے تحت جلد اور موثر طریقے سے کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

ادارہ صحت کے مطابق متفقہ پالیسی کی تیاری کے لیے تمام صوبوں سے مشاورت کی گئی۔ اِس طریقہ کار کے تحت بین الاقوامی معیار کے مطابق کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ انٹیجن ٹیسٹنگ کی حکومت کی نامزد کردہ نجی لیبارٹریوں کو ٹیسٹنگ کی اجازت ہوگی، جو پی سی آر کے ٹیسٹ کرتی ہیں۔ وفاق اور صوبے مل کر اینٹیجن ٹیسٹنگ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔