Wednesday, May 22, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا مسلسل قہر، مزید 112 مریض جاں بحق

کورونا کی تیسری لہر کا مسلسل قہر، مزید 112 مریض جاں بحق
April 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ایک دن میں مزید 112 جانیں نگل گیا۔ پنجاب میں 62 ، خیبرپختونخوا میں 36 اموات سامنے آئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 976 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 524 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 10، بلوچستان میں 20 ہزار 760 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں 68 ہزار 906 اور آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 متاثرہ مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 174 ہوگئی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 112  افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 62 اموات، کے پی کے میں 36, سندھ میں 3 ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں پانچ، پانچ، بلوچستان میں ایک اموات ریکارڈ ہوئیں۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ روز 65 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر7.62 فیصد رہی، اب تک 6 لاکھ 54 ہزار 956 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔