Friday, May 10, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہرجاری ، مزید 75 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی تیسری لہر کا قہرجاری ، مزید 75 افراد انتقال کر گئے
May 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ مزید 75 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3 لاکھ 13 ہزار 59 ، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 73 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  31 ہزار 27 ، بلوچستان میں 24 ہزار 823 ، اسلام آباد میں 80 ہزار 779 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 8 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 20 ہزار 540 اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.34 فیصد رہی۔ 8 لاکھ 31 ہزار 744 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 4 ہزار 496 مریض ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 18 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 398 ، پنجاب میں 20 ہزار 625 ، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 501 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 811 ، گلگت بلتستان میں 102 ، بلوچستان میں ایک ہزار 49 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک  ہزار 532 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 ہزار 706 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔